07:07 am
وفا ق کے بعد پنجاب کابینہ کے 5 وزراء بالآخر تبدیل ۔۔۔ کون اِن اورکون آؤٹ ؟بڑے بڑ ے نام شامل

وفا ق کے بعد پنجاب کابینہ کے 5 وزراء بالآخر تبدیل ۔۔۔ کون اِن اورکون آؤٹ ؟بڑے بڑ ے نام شامل

07:07 am

لاہور(ویب ڈیسک) تبدیلی کی ہوا پنجاب میں بھی چل پڑی ہے ، وفاق کے بعد اب پنجاب کی بھی وزارتوں مین بھی تبدیلی کر دی ہے ۔ پنجاب کابینہ میں وزارتوں کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب کابینہ کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے، کل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں پانچ وزارتوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
اس حوالے سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد کل وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد، حسین جہانیاں گردیزی، سردار آصف نکئی، زوار حسین وڑائچ اور حافظ ممتاز کی وزارتیں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔گورنرپنجاب چوہدری سرور کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری جاری ہے ، گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبےکی صورتحال پر ملاقات کی ، جس میں عوام کو درپیش مسائل اوران کےحل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔چوہدری سرور کا کہنا تھا مسائل کےحل کےلیےمل کرکام کررہےہیں۔خیال رہے پنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کے پیش نظر صوبائی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آگئی ہے اور ماضی کے حریفوں نے بھی ایک دوسرے سے رابطے شروع کردیے ہیں۔یاد رہے 19 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے مختلف اداروں سے پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی اور کہا جارہا تھا چھ صوبائی وزرا کے محکمے بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے، تبدیل ہونے والے محکموں میں وزارت صحت، خوراک، جیل خانہ جات، توانائی، لیبر، ایکسائز شامل ہیں۔وزیراعظم نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھی طلب کرلیا تھا۔واضح رہے گذشتہ ہفتے اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ بڑی تبدیلیاں کر دی تھیں۔

تازہ ترین خبریں