07:09 am
وزیراعظم کا انتخاب 100 فیصد درست ثابت ہوا

وزیراعظم کا انتخاب 100 فیصد درست ثابت ہوا

07:09 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات واقتصادی امور ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اثاثے ظاہرکرنے کی نئی مجوزہ سکیم کو سہل اورسادہ بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ سکیم آسانی سے سمجھ میں آسکیں اور اس کا نفاذبھی آسان رہے۔ انہوں نے یہ ہدایات اتوار کو یہاں اثاثة جات کی ڈکلیئریشن کیلئے نئی مجوزہ سکیم 2019 کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے اثاثة جات کی ڈکلیئریشن کیلئے نئی مجوزہ سکیم 2019 کا ایف بی آر کے اعلی حکام کے ساتھ مل کرجائزہ لیا۔ بات چیت میں اس سکیم کے مختلف پہلووں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کو ہدایت کی کہ اثاثے ظاہرکرنے کی نئی مجوزہ سکیم کو سہل اورسادہ بنایا جائے تاکہ یہ سکیم آسانی سے سمجھ میں آسکے اور اس کا نفاذبھی آسانی سے ہوسکے۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ ٹیکس کے نظام کا عملی اطلاق اوراس کے دائرہ کار میں توسیع اورمعیشت کو دستاویزی بنانا اس سکیم کا بنیادی مقصد ہونا چاہئیے۔

تازہ ترین خبریں