04:45 pm
وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا سوچ رہے ہیں  سینئر ملکی صحافی نے خبر بریک کر دی

وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کا سوچ رہے ہیں سینئر ملکی صحافی نے خبر بریک کر دی

04:45 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناہےکہ وزیر اعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا سوچ رہے ہیں۔ نجی ™ٹی وی چینل کے پروگرام میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان شدید ناراض ہیں اور غصے میں بھی ہیں ۔ اتحادیوں اور اپوزیشن کا بلیک میل کرنے والا رویہ ان کی برداشت سے باہر ہو رہا ہے۔
نہ یہ نظام اس طریقے سے چل سکے گااور نہ ہی پارلیمنٹ چلانا وزیر اعظم کے بس کی بات ہے۔ انہوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ حتمی اقدام بجٹ سے پہلے اٹھایا جائے یا بجٹ کے فوری بعد۔

تازہ ترین خبریں