05:51 am
 98 امیدواروں کو  گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس  جاری

98 امیدواروں کو گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری

05:51 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے 98 امیدواروں کی جانب سے تاحال گوشوارے جمع نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے ان امیدواروں میں مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما امیرمقام، پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر، عاصمہ عالمگیر بھی شامل ہیں اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قوانین کے تحت گواشواروں کے ریٹرن جمع کرنا سیکنش 134 کے تحت لازمی ہے تاہم ابھی تک ان امیدواروں نے یہ گوشوارے جمع نہیں کئے جس پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے سیشن جج کے پاس شکایت دائر کر دی جو کہ ائینی تقاضہ ہے شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ امیدوار بار بار نوٹس کے باوجود تاحال اپنے گوشواروں سے متعلق تفصیلات جمع نہیں کر سکے اور یہ ائین کی خلاف ورزی ہے لیہذا ان کے خلاف الیکشن ایکٹ کے سیکشن 190 کے تحٹ ٹرائل کیا جائے جس پر سیشن جج پشاور نے 98 امیدواروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا نوٹس

تازہ ترین خبریں