05:51 am
چارسدہ،غیر قانونی معدنیات کی کان کنی پر ایک ماہ کیلئے دفعہ144نافذ

چارسدہ،غیر قانونی معدنیات کی کان کنی پر ایک ماہ کیلئے دفعہ144نافذ

05:51 am

چارسدہ (تحصیل رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے دریا خیالی اورمنڈا دریا کے قریب غیر قانونی معدنیات کی کان کنی پرایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی اے ڈی معدنیات کی سفارش پرڈی سی عدیل شاہ نے دریائے خیالی اور منڈاپل تنگی کے قریب معدنیات کی غیرقانونی کان کنی کے ذریعے سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے کی پیش نظر مذکورہ جگہوں میں کان کنی پر دفعہ 144 نافذ کر دی جو کہ ایک ماہ تک نافذالعمل رہے گی۔ خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی جبکہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران 22 اپریل سے 25 اپریل تک چار دِنوں کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، کالے شیشے والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ دفعہ144

تازہ ترین خبریں