05:51 am
عوام پولیو مخالف پروپگنڈے سے ہوشیار رہیں،ڈی سی نوشہرہ

عوام پولیو مخالف پروپگنڈے سے ہوشیار رہیں،ڈی سی نوشہرہ

05:51 am

پبی ( نما ئندہ اوصاف)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمید خان ضلعی ناظم اشفاق احمد ڈی پی او نوشہرہ منصور امان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل مان شاہ خٹک اور مفتی ڈاکٹر شوکت اللہ خٹک نے انسداد پولیو مہم کے خلاف کئے گئے منفی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں اس مہم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی ایک سازش ہے اور ہم سب کو ملکر اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس نو شہرہ میں پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ کے عوام بڑھ چڑھ کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لے کر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پاکستان کو پولیو فری پاکستان بناکر ایک صحت مند قوم کا ثبوت پیش کریں اس موقع پر موجود افسران اور سرکاری اہلکاروں نے خود بھی پولیو کے قطرے پی کر اس عہد کا عزم کیا کہ ہم نہ صرف اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے بلکہ اپنے محلے، شہر اور آس پاس کے علاقوں کے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر اپنا قومی اور مذہبی فریضہ ادا کریں گے۔ ڈی سی نوشہرہ

تازہ ترین خبریں