05:51 am
چارسدہ ،ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال

چارسدہ ،ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال

05:51 am

چارسدہ (تحصیل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ سمیت دیگر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف اور اپنے دیگر مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، صوبہ بھر کی طرح چارسدہ میں بھی خیبر پختونخواہ ڈاکٹرز کونسل کی کال پر ہسپتالوں کے نجکاری کے خلاف او پی ڈی کے چٹ، لیبارٹری اور ایکسرے فیسوں میں اضافے اور سرکاری ادویات کے خاتمے کیخلاف ہڑتال کی اور او پی ڈی کو بند رکھا جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مریضوں کے لواحقین ، عوامی اور سماجی حلقوں نے حکومت سے فوری طور پر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مریضوں کے علاج معالجہ بروقت ہوسکے۔ ہڑتال

تازہ ترین خبریں