05:51 am
 پشاور،ریلوے لائن کے   اطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

پشاور،ریلوے لائن کے اطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

05:51 am

پشاور(بیورورپورٹ) ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی دوسرے دن بھی بورڈ بازار میں واقع ریلوے لائن کے دونوں اطراف میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دوکانوں کے غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کردیا جس میں شیڈز،تواڑیں وغیرہ شامل ہیں۔مزکورہ دوکانداروں کو اس سے پہلے غیر قانونی تجاوزات خاتمے کے نوٹسز جاری کئے گئے تھے جس کی معیادختم ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔مزکورہ ریلوے ٹریک کے اطراف میں ریلوے سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے رپورٹ ارسال کریں گی جس پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ریلوے پولیس کی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔تجاوزات کیخلاف اپریشن اور ٹریک کے اطراف میں روڈ کلیئر ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں کنٹریکٹر سمیت دوکانوں کے مالکان کو سختی سے متنبہ کیا گیا کہ اپنے حدود میں ہی کاوربار چلائے اور حدود سے باہر کسی قسم کے غیر قانونی تجاوزات قائم نہ کریں بصورت دیگر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ تجاوزات آپریشن

تازہ ترین خبریں