05:51 am
چارسدہ میں پیسکو کی  کیمرہ ریڈنگ میں گھپلوں کا انکشاف

چارسدہ میں پیسکو کی کیمرہ ریڈنگ میں گھپلوں کا انکشاف

05:51 am

چارسدہ (تحصیل رپورٹر )محکمہ پیسکو چارسدہ کی جانب سے صارفین کو سینکڑوں یونٹ اضافی کیمرہ ریڈنگ ارسال کرنے کا انکشاف ،300 یونٹ اضافی کیمرریڈنگ کے متاثرہ بجلی صارف نے اسے قابل افسوس کا اقدام قرار دیتے ہوئے محکمہ پیسکو کی اعلیٰ حکام کو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر وہ عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ پیسکو چارسدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے اس سلسلے میں چار سدہ کی سینئر صحافی نصرت حسین طوفان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پیسکو کے نئے پالیسی اور جاری کردہ احکامات کے مطابق کیمرہ ریڈنگ کے بغیر اور ریڈنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی لیکن افسوس اور حیرت کی بات یہ ہے کے اس کو ماہ اپریل 2019 کے ارسال کردہ بجلی میں بل میں 3545 ریڈنگ درج کی گئی ہے خالانکہ اسی بجلی بل میں کیمرہ ریڈنگ 3245 یونٹ ظاہر کیا گیا ہے جس میں 300 یونٹ کا اضافہ موجود ہے۔ انہوں وفاقی وزیر پانی وبجلی پیسکو چیف ایگزیکٹیو اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تین دنوں کے اندر اندر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے بصورت دیگر ممتاز قانون دان شکیل احمد ہشنغری ایڈوکیٹ کی وساطت سے عدالت مجاز میں کیس دائر کرنے کے علاوہ ایکسین پیسکو چارسدہ کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کرینگے۔ کیمرہ ریڈنگ

تازہ ترین خبریں