05:51 am
سات ماہ کی بچی محفوظ رہی ،چار بچے سکول ،ایک راولپنڈی میں تھا

سات ماہ کی بچی محفوظ رہی ،چار بچے سکول ،ایک راولپنڈی میں تھا

05:51 am

مردان(نامہ نگار)مردان میں باپ، بیوی اور بیٹی سمیت تہرے قتل کے ملزم کے بارے میں پولیس اورمقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم غریب انسان تھا اور غربت اسے آبائی علاقہ اپر دیر واڑی سے یہاں لے آیا تھا۔ وقوعہ کے وقت جب بچے سکول چلے گئے تو انہوں نے موقع پاتے ہی باپ،بیوی اور بچی کو قتل کیا ۔ جبکہ راوالپنڈی میں سروس سٹیشن میں کام کرنے والا ان کا ایک بچہ گھر میں نہ ہونے کے باعث بچ گیا ہے ۔ جبکہ سات ماہ کی بچی وقوعہ میں معجزانہ طور پر بچ گئی ۔ پولیس حکام کے مطابق غربت کے باعث ملزم کے گھر میں آئے روز لڑائی جھگڑے ہوتے تھے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ایک بیٹا پنڈی میں سروس سٹیشن میں ملازم ہے جبکہ ایک سات ماہ کا بچہ بھی وقوعہ کے وقت معجزانہ طورپر بچ گیا وقوعہ کے وقت دیگر چار بچے سکول میں تھے پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک موبائل برآمد ہو ا ہے جس سے تفتیش میں مددملے گی ۔ بچی محفوظ

تازہ ترین خبریں