05:51 am
5 خواتین اساتذہ کی گریڈ  20 میں ترقی ،قبائلی اضلاع میں تعینات

5 خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقی ،قبائلی اضلاع میں تعینات

05:51 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) خیبرپختونخواحکومت نے پانچ خواتین اساتذہ کو گریڈ انیس سے 20 میں ترقی دیکر انہیں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع سمیت مختلف کالجزمیں تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق گریڈ بیس کی خاتون ایسوسی پروفیسر انگلش نجمل شیر کو پروفیسر پرنسپل جی جی ڈی سی جمرود ٹرائبل ڈسٹرکٹ خیبرتعینات کردیاہے اسی طرح زاہدہ کلثوم ایسوسی ایٹ پروفیسر بیالوجی جی سی جی سی گلبہار پشاور سے پروفیسر پرنسپل جی جی ڈی سی میران شاہ ، بی بی روبینہ شاہین ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس جی جی ڈی سی نمبر1 ایبٹ آبادسے پروفیسر پرنسپل جی جی ڈی سی کلاں بٹ ٹاؤن شپ ،گل شمیم ایسوسی ایٹ پروفیسر اسلامیات اسلام آباد ماڈل کالج ای ڈی ای اسلام آباد سے ڈیپوٹیشن پر پرنسپل اورپروفیسر جی جی ڈی سی ونا ساؤتھ وزیرستان اور نورین طلعت ایسوسی ایٹ پروفیسر آف جیوگرافی جی جی ڈی سی پیرپائی نوشہرہ سے پروفیسر پرنسپل جی جی ڈی سی مانکی سوات تعینات کردیاگیا ترقی

تازہ ترین خبریں