05:51 am
 تمباکو پر عائد  ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو  تحریک چلا  ئینگے، کسان بورڈ

تمباکو پر عائد ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو تحریک چلا ئینگے، کسان بورڈ

05:51 am

صوابی( بیورورپورٹ)صوبہ خیبر پختونخوا کے کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیم کسان بورڈ نے وفاقی حکومت سے تمباکو پر عائد شدہ 300روپے فی کلو گرام ٹیکس فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیا تو صوبہ بھر میں اس کے خلاف بھر پور تحریک چلائی جائے گی ان خیالات کااظہار کسان بورڈ کے زیر اہتمام موضع یار حسین میں تمباکو کے کاشتکاروں کے ایک بڑے جلسہ عام سے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی عبدالا کبر خان ، سیکرٹری جنرل عبدالصمد صافی ، ضلعی صدر خالد خان اور انجمن کاشتکاران کے ضلعی رہنما انور شیر خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس تمباکو کے کاشتکاروں کے خلاف بد ترین سازش ہے جس سے تمباکو کے فصل کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے ۔ کسان بورڈ صوابی ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی اور ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے موضع مینئی میں عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سنناور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او سید خالد ہمدانی ، ڈی سی صوابی سلمان لودھی ، ایم پی اے حاجی رنگیزخان،تحصیل ناظم سہیل یوسفزئی /ڈی ایس پی ٹوپی کیڈٹ اعجازاے سی ٹوپی طارق حسین،ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر نیاز علی، ٹریفک انچارج صوابی سجاد حسین ،ایس ایچ او ٹوپی شاہی ملک ، تمام محکموں کے افسران ناظمین اصلاحی جرکہ ،نمائندگان اور عوام الناس نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقہ کے عوام نے اپنے مسائل بیان کئے اور موقع پر ڈی سی اور ڈی پی او نے اس پر احکامات جاری کئے کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی لوگوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اورنکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے جبکہ پولیس کے خلاف کسی قسم کی شکایات سامنے نہیں آئی ، انہوں نے ہدایات دیں کہ محکموں کے ضلعی افسران لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں،درخواست گزاروں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیاز علی خان ،MPA حاجی رنگیزخان ،و دیگر آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین 100% محفوظ ہے کسی کے پروپگنڈے میں ہر گز نہ آئے،. علاقے کے عوام کو ترعیب دی کہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں. تاکہ ضلع صوابی کو ہمیشہ کی طرح پولیو سے پاک ضلع رکھا جائے. ڈی پی او صوابی اور ڈی سی صوابی نے علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا. کہ وہ بھر پور طریقے پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور ضلع صوابی میں ماحول انتہائی پرامن رہا اور مہم کے دوران کوئی رکاوٹ سامنے نہیں آئی کھلی کچہری کے دوران ڈی سی صوابی،ڈی پی او صوابی،تحصیل ناظم نے بچوں کو اپنے دست سے پولیو قطرے پھیلائے# ( صوابی کو ڈنمبر1959)

تازہ ترین خبریں