05:52 am
پشاور،پانچ ضم اضلاع میں صحت سپورٹ  پروجیکٹ کاآغاز

پشاور،پانچ ضم اضلاع میں صحت سپورٹ پروجیکٹ کاآغاز

05:52 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز برائے ضم شدہ قبائلی اضلاع اوریونیسف کے باہمی تعاون سے پانچ اضلاع میں سپورٹ پروجیکٹ کاآغازکردیاگیا۔اس سلسلے میں ہیلتھ سروسز ڈائریکٹوریٹ برائے قبائلی اضلاع کے زیراہتمام ایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں ڈائریکٹرہیلتھ سروسزڈاکٹرکلیم اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عاشق حسین اور یونیسیف نمائندگان ڈاکٹر عمران علی، ڈاکتر نوشین اور صوبائی پروگرام مینجر ڈاکٹر عبداللہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران پانچوں اضلاع کے ٹیم لیڈز میں گاڑیاں بھی تقسیم کی گئیں جو کہ کل سے کام شروع کرینگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں حکومت صحت پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے جس کا مقصد عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے ضم شدہ اضلاع میں صحت مراکز اور ان میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے اور ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کے زریعے عوام میں صحت کے رہنما اصولوں، صحت و صفائی، مان بچے کی صحت، بیماری سے بچاو کے ٹیکے اور قبل از اور بعد از زچگی احتیاط سے متعلق شعور اجاگرکیا جائیگا۔یونیسیف کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران علی کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد نئے ضم شدہ اضلاع میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر اور موثر بناکر صوبے کے دیگر اضلاع کے برابر لاناہے۔ سپورٹ پروجیکٹ

تازہ ترین خبریں