05:52 am
تخت بھائی بار ایسوسی ایشن  عدالتی   بائیکاٹ پر تقسیم

تخت بھائی بار ایسوسی ایشن عدالتی بائیکاٹ پر تقسیم

05:52 am

تخت بھائی ( نمائندہ اوصاف) بار ایسوسی ایشن تحصیل تخت بھائی اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کے بائیکاٹ پر واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم نومنتخب کابینہ نے اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کے عدالت کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ بار کے پہلے صدر اور ان کے دیگر ساتھیوں نے بائیکاٹ اور اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کے تبادلے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں پریکٹسنگ وکلاء کا ایک اجلاس بار روم میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اسٹنٹ کمشنر کی عدالت کا بائیکاٹ جاری رہے گا اور جب تک ان کا تبادلہ نہیں ہوتا تو وکلاء ان کے عدالت میں پیش نہیں ہونگے اگر نو منتخب عہدیداروں نے اسٹنٹ کمشنر کے ساتھ درپیش مسلے پر باعزت طریقہ نہ اپنایا گیا تو ہم متوازی کابینہ بنانے پر مجبور ہو نگے اجلاس میں فرمان علیخان ،عثمان غنی ایڈوکیٹ،سیف اللہ ،مشتاق ،فرید ،مبارک زیب ،پیر عابد ،امتیاز ،شاہد ستار ،ندیم شاہ ایڈوکیٹ،فضل واحد ،عمران ، عبد الستار ،واجد عمران ،فیصل انور ،عمران ،شاکر الل، فضل حلیم ،صفیان ، زاہد اللہ ، منصور ،انور شمیم ،بشیر ،ہمایو ں ،جلال الدین ،میاں الطاف، ذیشان ،اسد خان ایڈوکیٹ اور رومان نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اج سے بازو پر کالی پٹیاں باندھ لیں گے اور جو وکلاء اس فیصلے پر ناخوش ہیں ان کے ساتھ رابطہ کرکے ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور ہمارا احتجاج اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کیتبادلے تک جاری رہے گا ۔ بار ایسوسی ایشن

تازہ ترین خبریں