05:52 am
اوگی،دوشیزہ زیادتی کیس میں ملزم کو 14سال قید وجرمانہ

اوگی،دوشیزہ زیادتی کیس میں ملزم کو 14سال قید وجرمانہ

05:52 am

اوگی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج کی عدالت نے لڑکی زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا،استغاثہ کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ممتاز قانون دان خان بہادر تنولی ایڈوکیٹ نے کی،تفصیلات کے مطابق2016میں تحصیل اوگی کی یوسی کروڑی کے گاؤں کڑم گلی میں دوشیزہ مسماۃ(م) کا نکاح اسی گاؤں کے محمد ارشاد کے ساتھ ہوا تھا، رخصتی باقی تھی ،محمدارشاداس دوران بسلسلہ روزگارسعودی عرب چلاگیا،یہاں اسکے سگے بھائی اسکی منکوحہ کی عزت سے کھیلتارہا،اثرات ظاہرہونے پرجب منگیترارشادایک سال قبل صورتحال کاعلم ہوا تواس نے تھانہ دربند میں درخواست دی،پولیس دریافت شروع کردیء دوران مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا،تاہم جب مذکورہ لڑکی کو 164کے بیان کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا،تو اس نے اپنے منگیتر ارشاد کے بھائی محمد آصف پر الزام لگا دیا کہ وہ زبردستی زیادتی کانشانہ بناتارہاہے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا جو جیل میں ہے،اس دوران ڈی این اے رپورٹ نے بھی ملزم محمد آصف کی دوشیزہ سے زیادتی کی تصدیق کردی،کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اشفاق تاج کی عدالت میں زیر سماعت رہاگزشتہ روز وکلاء کے دلائل اور دیگر شواہد کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم محمد آصف کو 14 سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چار ماہ کے کاٹنا پڑے گی۔ زیادتی کیس

تازہ ترین خبریں