05:52 am
 پشاور،ویلج کونسل 225    برتھ سرٹیفیکیٹ فراہمی میں ناکام

پشاور،ویلج کونسل 225 برتھ سرٹیفیکیٹ فراہمی میں ناکام

05:52 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) ویلج کونسل 225 محمدیہ یونین کونسل 70 پخہ غلام میں برتھ سرٹیفیکیٹ کے لئے CRMS فارم ناپید ہونے کے باعث بچوں کے والدین کو پریشانی و سکولوں میں داخلہ کے سلسلے میں مشکلات ٗ نادرا حکام سے فوری طور پر CRMS فارم کی فراہمی کا مطالبہ۔ ملک محمد نواز ناظم ویلج کونسل محمدیہ پخہ غلام نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ CRMS فارم کے سلسلے میں متعدد مرتبہ نادرا والوں سے رابطہ کیا لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔انہوں نے ڈی جی نادرا سے اپیل کی ہے کہ ان کی ویلج کونسل کے لئے برتھ سرٹیفکیٹ کے لئے CRMS فارم کی فوری دستیابی یقینی بنائیں تاکہ بچوں اور ان کے والدین کو برتھ سرٹیفیکیٹ کے سلسلے میں درپیش پریشانی ختم ہو اور بچوں کو سکولوں میں داخلے کے سلسلے میں درپیش یہ مشکل حل ہو سکے۔ برتھ سرٹیفکیٹ

تازہ ترین خبریں