05:52 am
ایبٹ آبادبورڈکی بے بسی،برطرف سپرنٹنڈنٹ امتحانی مرکز پہنچ گئی

ایبٹ آبادبورڈکی بے بسی،برطرف سپرنٹنڈنٹ امتحانی مرکز پہنچ گئی

05:52 am

ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) گرلز ہائی سکول خانسپور میں ایک ہی امتحانی مرکز میں دو سپر نٹنڈنٹ تعینات کر دیں گئیں ، اٹھارہ اپریل کو صائمہ ربانی کو طالبات پر تشدد کرنے اور ساتھی سٹاف کے ساتھ ناروا سلوک کی بنیاد پر تبدیل کیا گیا تو اگلے دو ہی روز میں ڈیوٹی سے برطرف صائمہ ربانی بورڈ میں اپنے تعلقات استعمال کر کے واپس سینٹر میں پہنچ گئیں ، اب ایک امتحانی مرکز اور اس میں دو سپرینڈنٹ یہ بھی بورڈ کی کارکردگی معاملات کی جانچ پڑتال اور امتحانات کی شفافیت پر بڑا سوالیہ نشان چھوڑتا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسی سال صائمہ ربانی اس سے قبل میٹرک کے امتحانات میں بھی ڈیوٹی دے چکی ہیں ، اب ایک ہی سال میں دو ۔ دو بارامتحانی مراکز میں ڈیوٹیاں لگانا سمجھ سے بالا تر ہے ، اور قواعد کی بھی خلاف ہے ۔ دوسری طرف صائمہ ربانی کے حوالے سے یہ بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ ان کا اپنے سٹاف کے ساتھ نہایت نارواں سلوک ہے ، بچوں پر تشدد کے واقعات کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ای او زنانہ کے دفتر سے دبائو کے باعث ایبٹ آباد بورڈ نے صائمہ ربانی کی دوبارہ تعیناتی کی ۔ ایبٹ آباد بورڈ

تازہ ترین خبریں