05:52 am
 کمپلینٹ آفس سےپولیس اور عوام میں فاصلے ختم ہونگے،سی سی پی او پشاور

کمپلینٹ آفس سےپولیس اور عوام میں فاصلے ختم ہونگے،سی سی پی او پشاور

05:52 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) سی سی پی او پشاور قا ضی جمیل الرحما ن نے کہا ہے کہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں قائم ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر کے حکم پر مقدمات کا اندراج شروع کر دیا گیا، ابتدائی طور پر تھانہ گلبرگ میں جعلی چیک تھمانے پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی انہو ں نے بتائی کہ پولیس ریفارمز کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں قائم ہونے والے بننے والے کمپلینٹ آفس کی سفارشات پر مقدمات کے اندراج کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، ملزم افتحار احمد کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس کمپلینٹ آفس کو شکایت موصول ہوئی تھی جس پر انکوائری کا عمل مکمل ہونے کے بعد سربراہ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس نے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ کو تحریری طور پر ملزم افتخار احمد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جس پرتھانہ گلبرگ پولیس نے ملزم افتخار احمد کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس کمپلینٹ آفس کے احکامات کی روشنی میں پہلا مقدمہ درج کر لیا، سی سی پی او قا ضی جمیل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس کمپلینٹ آفس کے قیام کا مقصد عوام کو پولیس کی وجہ سے درپیش مسائل کو فوری اور بروقت حل کرنا مقصود تھا، انہوں نے مزید کہا کہ کمپلینٹ آفس کے قیام سے پولیس اور عوام کے مابین دوریوں کو مزید ختم کرنے میں مدد ملی ہے ۔ سی سی پی او پشاور

تازہ ترین خبریں