05:52 am
 اوگی، مقامی تجارتی مرکز کا افتتاح

اوگی، مقامی تجارتی مرکز کا افتتاح

05:52 am

اوگی(نامہ نگار)الیدون سلطان کلاتھ اینڈ گارمنٹس شاپ مانسہرہ روڈاوگی کاافتتاح کردیاگیا،افتتاحی تقریب کاانعقادگزشتہ روزکیاگیاجس میں سابق امیدوارصوبائی اسمبلی مولاناعبیدالرحمٰن حیدری،ایوان تجارت اوگی کے جوائنٹ سیکرٹری غنی گل لالہ کے علاوہ تاجربرادری ،بلدیاتی ممبران اوردیگرمکتبہ فکرکے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، مولاناعبیدالرحمٰن حیدری نے دعاکے ساتھ افتتاح کیا،اس موقع پرخطاب میں انہوں نے کہاکہ تجارت ایک پیغمبری پیشہ ہے،اسے اسلام کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق کیاجائے،توخداوندتعالیٰ برکت ڈالتاہے اورکامیابی بھی ملتی ہے،انہوں نے کہاکہ تجارت کے اندرسچائی ایمانداری بہت ضروری ہے،جھوٹ سے شائدمال توبک جائے مگربرکت نہیں رہتی۔

تازہ ترین خبریں