05:52 am
جمرود ، امن فٹ بال ٹورنامنٹ  خیبر سٹارز نے جیت لیا

جمرود ، امن فٹ بال ٹورنامنٹ خیبر سٹارز نے جیت لیا

05:52 am

جمرود(نمائندہ او صاف ) ٗ تحصیل ملاگوری میں جاری امن فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ سوات سکاؤٹس کرنل محمد طاہر خٹک تھے۔ اس موقع پرسوات سکاؤٹس کے میجر بابر، کیپٹن ارشاد، صوبیدار مجیب، ملک عبدالمنان ملاگوری، ملک فضل مولا، حاجی مانہ میر، ماہید گل، ملک نواز میر، سعید محمد، لقمان خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ فائنل میچ خیبر سٹارز اور غوری کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں خیبر سٹارز نے غوری کلب کو ہرا کر فائنل اپنے نام کردیا۔ کھلاڑیوں اور شائقین سے اپنے خطاب میں کمانڈنٹ سوات سکاؤٹس کرنل محمد طاہر خٹک نے کہا کہ کھیل کود سے بہترین اور صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے ۔ فٹ بال ٹورنامنٹ

تازہ ترین خبریں