05:52 am
حکومت رمضان میں عوام کو  سہولیات فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے،

حکومت رمضان میں عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے،

05:52 am

پشاور ( بیورو رپورٹ ) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے توسط سے حکومت کو 20 مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں میں حکومتوں کی طرف سے بروقت، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے رمضان المبارک میں مہنگائی عروج پر رہی اور پورے پاکستان میں انتظامیہ کی طرف سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔مطالبات میں کہا گیاہے کہ وفاقی حکومت رمضان المبارک کے احترام،عوام الناس کی سہولت اور اشیاء خوردونوش کی ہر جگہ ،سستے داموں دستیابی کے لیے وفاق، صوبائی حکومتوں اورتمام متعلقہ اداروں کے لیے ضابطۂ اخلاق جاری کرے۔ اشیائے خورد و نوش کی وافر مقدار میں بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور اِن اشیاء کے نرخوں میں کم از کم 30 فیصد رعایت دی جائے ۔رمضان میں ہر یونین کونسل میں کم از کم 2 رمضان سستے بازار کھولے جائیں جہاں پر یہ اشیاء رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں ۔ اشیائے خوردونوش پرکم از کم 15 ارب روپے کی سبسڈی کااعلان کرے ۔ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو کنٹرول کرتے ہوئے اشیاء کی قلت پر قابو ، قیمتوں میں کمی ، نیز رمضان المبارک سے پہلے اور دورانِ رمضان ناجائز منافع خوری کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مؤثر منصوبہ بندی کی جائے۔تاجروں، صنعت کاروں کو از خود قیمتیں کم کرنے کی ترغیب اور ہرسطح پر قانون کی پابندی کرائی جائے۔ رمضان کے دوران گیس، بجلی ,پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے، خصوصاً سحری ،افطاری، تراویح اور تہجدکے اوقات میں گیس، بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہ کیا جائے۔ غیر اخلاقی پوسٹرز، بینرز، سائن بورڈز وغیرہ پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔تمام شیشہ سنٹرزاور اسی نوعیت کے دیگر مقامات کو سیل کر دیا جائے۔فحاشی پر مبنی ہر قسم کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تھانہ کی سطح پر پولیس کو مکمل اختیار دیے جائیں۔ لیاقت بلوچ

تازہ ترین خبریں