05:53 am
شبقدر اور رستم میں طوفانی بارش،ندی نالوں میں طغیانی،سڑکیں تالات،کھڑی فصلیں تباہ،بجلی نظام درہم برہم

شبقدر اور رستم میں طوفانی بارش،ندی نالوں میں طغیانی،سڑکیں تالات،کھڑی فصلیں تباہ،بجلی نظام درہم برہم

05:53 am

شبقدر ،رستم( نمائندگان اوصاف) شبقدر اوررستم میں طوفانی بارش،ندی نالوں میں طغیانی،سڑکیں تالاب بن گئیں،کھڑی فصلیں تباہ،بجلی نظام درہم برہم ،تفصیلات کے مطابقتحصیل شبقدر اور گردنواح میں دوپہرتیز ہواؤں کیساتھ شدید بارشوں کے باعث بڑے بڑے درخت زمین بوس ہوگئے جبکہ گندم کی کھڑی فصل کوشدید نقصان پہنچا شدید طوفانی بارش کے باعث واپڈا کے تمام فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے پورے علاقے میں بجلی معطل رہی دریں اثنا رستم اور گردو نواح کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ جس کی وجہ سے زمینداروں کو نقصان کا سامنا تیز میوہ جات کے باغات کو بھی نقصان ہو گیا شدید بار ش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور رستم کے سڑکوں پر پانی سیلاب کا منظر پیش کر رہا تھاتاہم بارش اور ژالہ باری سے رستم اور گرد نواح کا موسم خوشگوار ہو گیا ۔ بارش

تازہ ترین خبریں