05:53 am
 افغان امن مذاکرات میں تاخیر پر امریکہ کا  اظہارِ تشویش

افغان امن مذاکرات میں تاخیر پر امریکہ کا اظہارِ تشویش

05:53 am

واشنگٹن (نیوزایجنسیاں)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان امن مذاکرات میں غیر معینہ اِلتو پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا ۔ پومپیو نے اس معاملے پر افغان صدر اشرف غنی سے بھی گفتگو کی تھی۔ یہ مذاکرات اگلے جمعے سے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہونے والے تھے۔ طالبان نے افغان شرکا کی تعداد پر اعتراض کیا تھا۔ یہ مذاکرات شروع ہو جاتے تو پہلی مرتبہ طالبان اور افغان شہریوں کے درمیان رابطہ استوار ہوتا۔ ادھر افغانستان کے لیے مقرر امریکی مندوب زلمے خلیل زاد اگلے پیر سے افغانستان، پاکستان، بھارت، روس اور برطانیہ کا ایک اور دورہ شروع کرنے والے ہیں۔ خلیل زاد کا یہ دورہ گیارہ مئی کو ختم ہو گا۔ امریکہ

تازہ ترین خبریں