05:53 am
 ڈیرہ، ن لیگ کے  دلاور خان  کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

ڈیرہ، ن لیگ کے دلاور خان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

05:53 am

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنوبی وزیرستان سے سابق امیدوار قومی اسمبلی دلاور خان محسود نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا یہ اعلان انہوں نے پاکستان تحریک انصاف فاٹا کے چیف آرگنائزر دوست محمد خان محسود کے ہمراہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر قبائلی رہنمائوں شیر محمد خان اسماعیل خان ۔ گلاب خان اور رزاق نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا واضح رہے کہ دلاور خان محسود سابقہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے امیدوار سے ان کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد علاقائی سیاست میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے اور اسے پاکستان تحریک انصاف کی محسود ایریا میں بہت بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے

تازہ ترین خبریں