09:27 am
 اسپیکر پنجاب پرویز الٰہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے، بڑا اعلان کر دیا

اسپیکر پنجاب پرویز الٰہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے، بڑا اعلان کر دیا

09:27 am

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نےکہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کا استحاق ہے، وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر جسے وزیر لانا چاہیں،
یہ کلی طور پر ان کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ملاقاتیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مضبوط کرنے کے لیے ہیں، ہماری ساری جماعت مضبوطی کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ پارٹی کے اندر اور باہر اختلافات سیاست کا حسن ہوتے ہیں، بہت سی چیزوں کو درگزر کرکے چلنا پڑتا ہے۔پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ن) سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ سے کوئی رابطہ ہوا اور نہ چوہدری شجاعت کی کسی سے ملاقات ہوئی جب کہ مونس الٰہی کو کسی سے ملنے کی ضرورت نہیں، نہ ہماری ملاقات ہوسکتی ہے ، مونس اور حمزہ شہباز کی ملاقات کی خبر سراسر غلط ہے۔

تازہ ترین خبریں