08:16 am
بی آر ٹی میں تاخیر: وزیراعلیٰ کا ایکشن، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو عہدے سے ہٹا دیا

بی آر ٹی میں تاخیر: وزیراعلیٰ کا ایکشن، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو عہدے سے ہٹا دیا

08:16 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پشاور میں بی آر ٹی میںتاخیر پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو عہدے سے ہٹا دیا۔بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس
ٹرانزٹ کامران رحمان کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے کھڈے لائن لگا دیا گیا۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں سیکرٹری کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد فخر عالم کوسیکرٹری ٹرانسپورٹ کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں