10:58 am
پاکستان کے اہم شہر میں خوفناک سانحہ، متعدد افراد جاں بحق

پاکستان کے اہم شہر میں خوفناک سانحہ، متعدد افراد جاں بحق

10:58 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں خوفناک سانحہ، متعدد افراد جاں بحق ۔۔۔ کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دکان سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار باغبانہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر بند دکان میں جا گھسی۔
جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد غلام حسن ،محمد حسن ،سردار گل اور مستری صادق جاں بحق اور مصری خان شدید زخمی ہو گیا، لیویز نے جاں بحق اور زخمی کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا ، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد پہنچانے کے بعد تشویشناک حالت میں کراچی روانہ دیا گیا۔