10:00 am
کوئٹہ میں ٹریفک حادثے کے باعث تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی

کوئٹہ میں ٹریفک حادثے کے باعث تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی

10:00 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)کوئٹہ میں ٹریفک حادثے کے باعث تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثہ مغربی بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 میں سے 2 افراد کی شناخت ہارون ولد عبدالحمید اور عاصم ولد حاجی مولا بخش کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے کوئٹہ کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت ہونا باقی ہے۔