06:24 am
پشاور: دلزاک روڈ یوسف آباد میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پشاور: دلزاک روڈ یوسف آباد میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی

06:24 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پشاور کے علاقے دلزاک روڈ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں
بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے یوسف آباد میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد کی جان چلی گئی۔ تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں