08:57 am
رمضان شروع ہو تے ہی دہشتگر دی کی نئی لہر

رمضان شروع ہو تے ہی دہشتگر دی کی نئی لہر

08:57 am

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ اور دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں سحری کے بعد دور دراز پہاڑی مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئیں
تو رستے میں ایف سی کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔