04:12 pm
الیکشن کےلئے میدان سج گیا

الیکشن کےلئے میدان سج گیا

04:12 pm

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) فاٹا کے اضلاع میں انتخابی دنگل سجنے والا ہے۔ قبائل کے سات اضلاع اور سابقہ ایف ایریاز کے 16صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کےلئے کل 438انتخابی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں جن میں تین خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ اسی طرح خواتین کی چارمخصوص نشستوں کیلئے 30اوراقلیت کی ایک نشست کیلئی9اُمیدوار میدان میں آ گئے
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی فہرست کے مطابق پی کی100 باجوڑکی نشست کیلئے 25 مرداُمیدوار،پی کی101باجوڑ کیلئی41مرداُمیدواراورپی کے 102کیلئے 21مرداُمیدواروں نے کاغذات متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کئے ہیں اسی طرح پی کی103مہمند کیلئے 22مرداورایک خاتون جب کہ پی کے 104کیلئے 28 مرداُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ہیں پی کے 105ضلع خیبرکیلئے 27مرد،پی کی10کیلئی28مرداورایک خاتون جبکہ پی کی107خیبرکیلئے 30مردامیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے پی کی108ضلع کرم کیلئے 42مرداورپی کی109کیلئے 21مرد اور ایک خاتون اُمیدوارنے ریٹرنگ آفیسرکے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں پی کی110ضلع اورکزئی کیلئے 26مرداُمیدواروں،پی کی111 شمالی وزیرستان کیلئے 28مرداُمیدواروں،پی کی112 شمالی وزیرستان کیلئے 26 مرد اُمیدواروں ،پی کی113جنوبی وزیرستان کیلئی35مرد،پی کی114جنوبی وزیرستان کیلئی22مرداورپی کی115سابقہ ایف آرزریجن کیلئے 13مرداُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیںشیڈول کے مطابق اُمیدواروںکی فہرست آج شائع کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں