06:59 am
آئی ایم ایف معاہدہ، وزیراعظم آج اہم اجلاس کی صدارت کرینگے 

آئی ایم ایف معاہدہ، وزیراعظم آج اہم اجلاس کی صدارت کرینگے 

06:59 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کےحکام کابینہ اور قومی اسمبلی کے اراکین کو مالیاتی معاملات پر بریفنگ دیں گے۔بریفنگ میں بیل آؤٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ کی شرائط اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کےمتعلق آگاہ کیاجائے گا۔ بریفنگ کیلئے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سمیت معاشی ٹیم کے اہم ارکان شرکت کریں گے۔
وزیراعظم نے پارٹی ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کو3 سال میں 6 ارب ڈالر دیے جائیں گے ، ۔ معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف بورڈ دے گا ۔ پاکستان کو ورلڈ بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی دو سے تین ارب ڈالر ملیں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کیے جائیں گے

 

تازہ ترین خبریں