11:20 am
کیا کسی نے عمران خان کو خودکشی کرتے دیکھا ہے

کیا کسی نے عمران خان کو خودکشی کرتے دیکھا ہے

11:20 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئی ایم ایف معاہدے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر خودکشی کرنے کا وعدہ یاد دلا دیا۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کیا کیا کسی نے وزیراعظم عمران خان کو خودکشی کرتے ہوئے دیکھا ہے ؟۔اس سے قبل پارلیمانی لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کے جتنے بھی دعوے تھے ۔
ووٹ لینے کے لیے فراڈ تھے۔بطور اپوزیشن عمران خان خود آئی ایم ایف کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔خودکشی سے آگے کوئی چیز ہے تو عمران خان کو وہ کرنی چاہئیے۔ خیال رہے سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے یو ٹرن پر وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سے عمران خان کی وہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں خود کشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا،جب پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا تھا تو صارفین نے خوب تبصرے کیے تھے۔

تازہ ترین خبریں