04:43 pm
پاکستان میں دھماکہ ہو گیا  جانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان میں دھماکہ ہو گیا جانی نقصان کی اطلاعات

04:43 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امن کے دشمن نے اپنے ناپاک عزائم ظاہر کرتے ہوئے ایک اور دھمالہ کر ڈالا ہے جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔ دھماکہ سیٹلائٹ ٹائون منی مارکیٹ میںہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آئے اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دھماکے میں زخمی افراد کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔دھماکے کی نوعیت کیا تھی اور اس کے پیچھے کون ملوث ہے؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس بارے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں