06:03 am
تیل و گیس کے ذخائر دریافت

تیل و گیس کے ذخائر دریافت

06:03 am

کراچی (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ میں منگریو، ٹنڈو محمد خان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق منگریو میں ویل نمبر ایک سے کھدائی کے دوران تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
کمپنی اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کے ذخائر ملے ہیں۔او جی ڈی سی ایل یہاں 95 فیصد شراکت داری کے ساتھ آپریٹنگ کمپنی ہے، جب کہ بقیہ 5 فیصد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے پاس ہیں۔

تازہ ترین خبریں