07:18 am
عدالت نے خادم حسین رضوی کو بڑی خوشخبری سنادی

عدالت نے خادم حسین رضوی کو بڑی خوشخبری سنادی

07:18 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے خادم حسین رضوی كی درخواست ضمانت منظور كر لی۔ عدالت نے 5لاكھ روپے كے مچلكوں كے عوض خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت منظور کی ۔جسٹس قاسم علی خان كی سربراہی میں دوركنی بینچ نے ضمانت كی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 90 سے زائد افراد کو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے انھیں 30 دن تک نظر بند کر دیا گیا ۔لاہور کی ڈپٹی کمیشنر صالحہ سعید نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا تھا
کہ خادم حسین رضوی، دوسرے لیڈران اور ان کے دیگر ساتھیوں کو پنجاب حکومت کی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔دسمبر2018 میں اس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند عناصر نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہوا تھا اور نظام کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی پر حکومت کو قانون پر عمل کرنا ہے اور حکومت نے یہی طے کیا ہے، تحریک لبیک نے پاکستان کے آئین کو للکارا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست کے اندر تمام ادارے قانون کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں اور اسیٹٹ اپنا کردار قانون کو نافذ کرنے میں ادا کرے گی۔

تازہ ترین خبریں