07:44 am
آئی ایم ایف نے معاشی مسائل کا ذ مہ دار گزشتہ حکومتوں کو قرار دے دیا

آئی ایم ایف نے معاشی مسائل کا ذ مہ دار گزشتہ حکومتوں کو قرار دے دیا

07:44 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آئی ایم ایف نے معاشی مسائل کا ذ مہ دار گزشتہ حکومتوں کو قرار دیدیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا معاہد طے پائے جانے کے دوران آئی ایم ایف نے گذشتہ جمہوری ادوار کے دوران معاشی اقدامات کو غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مشکلات کی بنیادی وجوہات میں ادارہ جاتی خامیاں اور خطرناک حد تک اخراجات میں اضافہ زیادہ نمایاں ہیں،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے حالیہ 10 سالہ جمہوری دور میں معاشی پالیسیوں کے اثرات آج کھل کے اس وقت سامنے آئے جب آئی ایم ایف نے خود اس بات کا انکشاف کیا کہ موجودہ جمہوری دور میں پاکستان کو معاشی لحاظ سے شرح نمو میں کمی،بڑھتی ہوئی مہنگائی،بہت زیادہ قرضہ اور بیرونی قرضوں کے حوالے سے کمزور ہالیسی سازی جیسے جن چیلنجز کا سامنا ہے
وہ ورثے میں ملنے والی غیر متوازن غیر متزلزل معاشی پالیسوں کا عکاس ہے جن کا مقصد تیزی سے ترقی تھا،لیکن خطرناک حد تک اخراجات میں اضافے کے ساتھ ڈھانچہ جاتی اور ادارہ جاتی خامیاں وقوع پذیر ہوئیں۔آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام نے ان چیلنجز اور بڑے پیمانے پر غیر دستاویزی معیشت، انسانی وسائل میں کم اخراجات اور غربت بے نبرد آزما ہونے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔اس حوالے سے حکومت پہلے ہی مشکل میں ہے۔لیکن لازمی اقدامات کا آغاز کر چکی ہے۔اور سٹیٹ بینک کی مدد سے معیشت کے استحکام کے لیے ایڈجسمنٹ کی گئی ۔ان کوششوں کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔معیشت کو واپس مستحکم کرنے ،اعتماد میں اضافے اور خطرات میں تیزی سے کمی لانے لے لیے بیرونی مالیاتی فنانسنگ کے ساتھ فیصلہ کن پالیسیاں اور اصلاحات کرنا ہوں گی۔اس کے لیے نجی شعبے کی سرگرمیوں کو مضبوط کرنا ہو گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوںگے۔

تازہ ترین خبریں