09:06 am
 وزیراعظم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیراعظم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

09:06 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)سارے خدشات دور ! وزیراعظم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب عوام کا احساس ہے،مشکل فیصلےملک کے عوام کے مستقبل کے لیے اچھے ثابت ہونگے۔تفصیلات کے مطابق ،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پرارکان قومی اسمبلی کو بریفنگ دی
جبکہ معاشی ٹیم نے ارکان کے سوالات کے جواب دیے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم اور عبدالحفیظ شیخ نے بھی سوالوں کے جوابات دیے جبکہ تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔مشیر خزانہ بتایا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر 75 فیصد عوام پر نہیں پڑے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہ بجلی اور گیس کے شعبے میں 216 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔غریب عوام کا احساس ہے، کوشش ہے کہ غریب عوام پر ٹیکسز کا بوجھ نہ پڑے۔ مشکل فیصلےمستقبل کے لیے اچھے ثابت ہونگے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جو ادارے کام نہیں کریں گے،اس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے ان کو سبسڈی نہ دی جائے۔

تازہ ترین خبریں