09:07 am
’’بیٹا یہ گلاس پی لو : اس کے بعد بھوک نہیں لگے گی ‘‘

’’بیٹا یہ گلاس پی لو : اس کے بعد بھوک نہیں لگے گی ‘‘

09:07 am

اسلام آباد (احمد ارسلان) ملتان کے نواحی علاقے میں غربت سے تنگ آکر ایک شخص نے بیٹی سمیت خودکشی کر لی ۔ متوفی آصف نے اپنے ہی ہاتھ سے والد کیساتھ مل اپنی قبر بھی تیار کی ۔ آصف کے گھر میں کئی دنوں سے مہنگائی کی وجہ سے فاقوں کی نوبت آ پہنچی تھی جس کی اور بیٹی کے بھوک سے بلکنے اور بار بار کھانا مانگنے پر وہ یہ سب برداشت نہ کر سکا اور بیٹی کو قسم دے کر زہر کا گلاس پلا دیا ۔ بیٹی کو جاں کنی کی حالت میں جب ہسپتال لے جایا گیا تو مرتے وقت اس کے الفاظ تھے کہ’’ ابو نے کہا تھا یہ پی لو تو پھر تمہیں بھوک نہیں لگے گی ۔
قارئین سے ایک التجا۔۔ آپ کے باورچی خانے میں روز دنیا جہان کی کیا کیا نعمتیں نہیں بنتی ہونگی ، ہم تھوڑا کھاتے ہیں اور زیادہ ضائع کرتے ہیں مگر کبھی یہ نہیں سوچا کہ اپنے پڑوسی کے بارے میں ہی کچھ پتہ کر لیں کہ کیا معلوم وہ کتنے روز سے بھوکا ہے ۔ یقین جانیں اس بات کے ذمہ دار صرف حکمران نہیں بلکہ ہم بھی ہیں جو اپنے نبی ﷺ کے اس فرمان کو بھول بیٹھے۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا :جب تم شوربہ بنائو تواس میں پانی زیادہ کردو ،پھر اپنے پڑوسیوں کے اہلخانہ کو دیکھو اوران کو اس میں سے کچھ پہنچادو۔(مسلم ،کتاب البروالصلۃ،143،ابن ماجہ کتاب الاطعمہ باب58،سنن الدارمی کتاب الاطعمہ باب37،سنن الترمذی کتاب الاطعمہ 30،مسند احمد بن حنبل 5/161)