09:23 am
مقبوضہ کشمیر میں بچی کیساتھ زیادتی عالمی برادری کےلئے لمحہ فکریہ ہے، سعید یوسف

مقبوضہ کشمیر میں بچی کیساتھ زیادتی عالمی برادری کےلئے لمحہ فکریہ ہے، سعید یوسف

09:23 am

سانحہ سمبل نے پوری انسانیت کو شرما دیا،بھارتی درندوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ،واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ماہ مقدس میں اس طرح کے دل دہلا دینے والے واقعات انتہائی افسوس ناک اور بھارتی نام نہاد جمہورت کے منہ پر طمانچہ ہے پلندری (نمائندہ اوصاف) امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عصمت دری ،جنگی ہتھیار اور اب معصوم بچیاں بھی محفوظ نہ رہیں ،مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچی کی بے حرمتی ،عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبراد وں اور جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعویداروں کیلئے سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ ہے ،سانحہ سمبل نے پوری انسانیت کو شرم میں ڈبو دیا ہے اور بھارتی درندوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ،سانحہ سمبل مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی لا قانونیت اور درندگی کی بد ترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ماہ مقدس رمضان المبارک میں اس طرح کے دل دہلا دینے والے واقعات انتہائی افسوس ناک اور بھارتی نام نہاد جمہورت کے منہ پر طمانچہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کیا مولانا سعید یوسف خان نے کہا بھارتی گماشتے اب معصوم بچیوں کے عزتوں کیساتھ کھیلنے لگے ،شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل سونا واری علاقہ میں معصوم ،کمسن بچی کیساتھ پیش آنے والے واقعہ نے انسانیت کو شرما دیا ہے اس دردناک اور شرمناک واقعہ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور تحقیقات کے بعد انہیں کڑی سزا دی جائے بھارتی درندے اور قابض بھارتی افواج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کبھی کمزور نہیں کر سکتے کشمیر کی آزادی کیلئے لاکھوں شہداء نے اپنا خون دیا ہے یہ تحریک کبھی ناکام نہیں ہوسکتی جس تحریک میں نوجوانوں کا خون شامل ہو وہ کیسے کامیاب نہیں ہو گی انہوں نے کہا بھارتی درندگی ،بربریت اور ظلم کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے کشمیری بھائیوں کو خراج تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے میں وہ اپنا کردار ادا کریںاور خاموشی کا روزہ توڑیں ورنہ یہ سلگتی چنگاری پورے جنوبی ایشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی جنوبی ایشیاء میں پائیدار اور مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کو سنجیدگی سے نوٹس لینا ہو گا سعید یوسف

تازہ ترین خبریں