10:38 am
مائوں کی دعائیں قبول ۔۔ پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

مائوں کی دعائیں قبول ۔۔ پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

10:38 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مائوں کی دعائیں قبول ۔۔ پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر ۔۔۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے علاقے منگریو اور ٹنڈومحمد خان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا کہناتھا کہ منگریو میں ویل نمبر ایک سے کھدائی کے دوران تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ،
کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کے ذخائر ملے ہیں ۔او جی ڈی سی ایل یہاں 95فیصد شراکت داری کے ساتھ آپریٹنگ کمپنی ہے ، جب کہ بقیہ 5 فیصد حصص حکومت ہولڈنگ پرائیوٹ لیمیٹڈ کے پاس ہیں ۔

تازہ ترین خبریں