10:46 am
حکومت نے عوام کی کمر توڑنے کی تیاریاں کرلیں

حکومت نے عوام کی کمر توڑنے کی تیاریاں کرلیں

10:46 am

لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت نے عوام کی کمر توڑنے کی تیاریاں کرلیں، جانتے ہیں کتنے ہزار ارب کے نئے ٹیکس لگائے جائینگے۔۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ آئی ایم ایف معاہدے کو مسترد کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی اور نالائقی نے صرف 6ارب ڈالر میں ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کامیاب ہوگیا ہے
اورحکومت کی جانب سے عوام پر مہنگائی بم گرادیا گیاہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیروزیراعظم نواز شریف ملک میں 60 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے لے کر آئے اور اس سے ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی مستحکم کردہ معیشت والے ملک کو وزیراعظم عمران خان نے صرف 6 ارب ڈالرز کے عوض آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نواز نے یہ بھی کہا کہ غریب عوام کے لیے تمام ریلیف ختم کر دیا گیا ہے اور گیس، بجلی اور کھانے کی اشیا مزید مہنگی کر دی گئی ہیں۔ن لیگی ترجمان مریم نواز نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے تحت ملک میں مہنگائی اور غربت میں اضافہ اور بے روزگاری کا خوفناک طوفان اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 1 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں گے اور روپے کی قدر اور کم ہو گی۔ حکومت کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا جس پر مسلم لیگ ن کی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے بھی رد عمل دیا ، مریم نواز کا کہنا تھا کہ نا اہل حکمران اسی شش و پنج میں رہے آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں ۔بالآخر اب جب آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا گیا تو حکومت نے ملکی خود مختاری کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے جسے اسٹاک مارکیٹ نے بھی واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں