10:49 am
بی آر ٹی پشاور منصوبے میں انجینئرز کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

بی آر ٹی پشاور منصوبے میں انجینئرز کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

10:49 am

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورمیں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کی تعمیر میں مزید خامیاں سامنے آگئیں، سنہری مسجد کے قریب ٹریک بسوں کے مڑنے کیلئے تنگ پڑ گیا، سڑک کو کشادہ کرنے کیلئے دوبارہ توڑ پھوڑ کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاورمیں بی آر ٹی منصوبہ ابھی تعمیر کے مراحل میں ہے کہ منصوبے میں مزید نئی خامیاں سامنے آگئی ہیں۔انجینئرز نے منصوبے کی تعمیر کے وقت بعض جگہوں پر بسوں کے مڑنے کیلئے خیال نہیں رکھا بلکہ ایک ہی پیمائش کے ساتھ منصوبے کو تعمیر کردیا۔جس سے منصوبے میں خامیاں سامنے آئی ہیں،
بتایا گیا ہے کہ سنہری مسجد کے قریب ٹریک بسوں کے مڑنے کیلئے تنگ پڑ گیا، سڑک کو کشادہ کرنے کیلئے دوبارہ توڑ پھوڑ کی جائے گی۔انجینئرز کو ٹریک بناتے وقت اس کا احساس نہیں ہو اکہ بسیںآ سانی کے ساتھ مڑ بھی سکیں گی یا نہیں ۔لیکن جب ٹریک کی حفاظتی دیوار بنائی جانے لگی تو پتا چلا کہ بسیں مڑنے کی جگہ تنگ پڑ گئی ہے۔اب ٹریک کو کشادہ کرنے کیلئے کام شروع کردیا گیا ، جس کیلئے دو اضافہ ستون بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے میں خامیاں کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی ٹریک کوجنگلا توڑ کرکشادہ کیا گیا تھا۔ تاہم حکومت نے بی آر ٹی منصوبے میں غفلت برتنے پر کسی انجینئر ز یا محکمے سے کوئی جواب طلبی یا کاروائی نہیں کی گئی، ٹریک کو کشادہ کرنے سے منصوبے کی لاگت مزید بڑھ جائے گی۔تاہم اس سارے نقصان کا ذمہ دار کون ہے ،کس نے بازپرس کرنی ہے، ہر طرف خاموشی ہے۔جبکہ عوام بی آر ٹی کی تعمیر میں سالوں سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کنٹریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ بی آر ٹی کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل ممکن بنانے کیلئے ڈبل شفٹوں میں کام شروع کیا جائے۔ انہوںنے کنٹریکٹرز کے پیمنٹ اور دیگر مسائل کو بھی حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی پر ڈبل شفٹ میں کام کرنے کو یقینی بنانے کیلئے ایس ایس یو کے ہیڈ صاحبزادہ سعید کو نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں بی آر ٹی منصوبے پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں