11:12 am
آئی ایم ایف کا بوجھ غریب عوام پر نہیں پڑنے دیں گے

آئی ایم ایف کا بوجھ غریب عوام پر نہیں پڑنے دیں گے

11:12 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی بدانتظامی اور بدعنوانی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے معاشی چیلنجز پر جلد قابو پا لے گی اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہوگا، احساس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی،
اس ضمن میں موجودہ بجٹ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 180 ارب روپے کیا جائے گا۔پیر کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی سیاست کو نہیں، ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا ۔ ملکی مفاد میں جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور لیڈر سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کے اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ملک اور عوام کے مفاد میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت غریب اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ احساس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی،اس ضمن میں موجودہ بجٹ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 180 ارب روپے کیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ غریب عمران خان کے دل کے قریب ہیں ،ان پر مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔ اصلاحات کے پروگرام پر کام کرکے اقتصادی حالات کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ آئندہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

تازہ ترین خبریں