03:28 pm
رات کو چھت پر موجود یہ چیز کیا واقعی ایک چڑیل ہے حقیقت جان کر آ پ کی چیخیں نکل جائیں گی

رات کو چھت پر موجود یہ چیز کیا واقعی ایک چڑیل ہے حقیقت جان کر آ پ کی چیخیں نکل جائیں گی

03:28 pm

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہرحیدر آباد میں سوشل میڈیاپرایک تصویرگردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس میں ایک چھت پر ایک چڑیل نما چیز کو بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بارے میں کافی دیر تک قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ کسی نے کہا کہ یہ کوئی بچی ہے جو چڑیل کا روپ دھارےاپنےگھر کی چھت پر بیٹھی ہے تو کسی نے کہاکہ یہ دراصل چڑیل ہی ہے۔ کئی لوگوں نے اس شے کو چڑیل سمجھنے والوں کا مذاق اڑانا شروع کردیا کہ ف چڑیل کو معلوم تھا کہ اس کی تصویر بنائی جانےوالی ہے اس لیئے وہ تیار ہو کر آکر بیٹھ گئی ہے
جیسے وہ کوئی فنکارہ ہے۔ معروف گلوکار فاخر نے بھی اس کی تصویر شئیرکرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ تصویراصلی ہے یا پھر نقلی۔ اس کے جواب میں ان کے ایک غیر ملکی فالوور نے معاملے کی وضاحت کردی ۔اس ے انکشاف کیاہے کہ تصویراصل میں مراکش کی ہے اورچوروں نے چڑیل کی شکل کی گڑیاایک گھرکی دیوارپررکھ دی جس کودیکھنے کےلئے پوراگائوں اس کودیکھنے کے اُمڈآیااورلوگ جب گھروں کوچھوڑکراس چڑیل نماگڑیاکودیکھ رہے تھے تواس دوران اس گڑیانماچڑیل کودیوارپررکھنے والے چوروں ان لوگوں کے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے رہے اورکئی گھروں کامکمل صفایاکرگئے ۔۔اس گڑیانماچڑیل کی حقیقت جان کرسوشل میڈیاکے متعدد صارفین نے اس واقعے پرافسوس کااظہارکیاہے ۔

تازہ ترین خبریں