03:34 pm
سمندرمیں تیل وگیس کی تلاش کرتے پاکستان  کودوسرے علاقے سے بڑاخزانہ مل گیا

سمندرمیں تیل وگیس کی تلاش کرتے پاکستان کودوسرے علاقے سے بڑاخزانہ مل گیا

03:34 pm

کراچی(ویب ڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بتایا ہے کہ سندھ کے علاقے ٹنڈو محمد خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ گیس اور تیل کے ذخائر ضلع ٹنڈو محمد خان کے علاقے میں مانیگرو کے پہلے کنویں سے برآمد ہوئے۔
ادارے نے بتایا کہ کنویں کے لیے 2 ہزار 6 سو 76 میٹر کھدائی کی گئی، جس سے 10.44 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل تیل یومیہ نکلنے کی توقع کی جارہی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ایس پی ای سی انرجی سے شہداد پور فیلڈ میں گیس پراسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ ختم کردیا۔

تازہ ترین خبریں