04:38 pm
ہمارے خلاف تو کچھ نکلانہیں تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں

ہمارے خلاف تو کچھ نکلانہیں تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں

04:38 pm

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر مریم نواز نے حکومت پر ایک اور وار کیا ہے۔مریم نواز نے پشاور میٹرو میں کرپشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آئی ؟مریم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہیں،
فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے۔ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں۔واضح رہے گذشتہ روز ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کیا گیا تھا۔ لیگی رہنما کے صاحبزادے اشتیاق سمیت 5 ٹھیکے داروں کو شانگلہ روڈ کرپشن کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شانگلہ الپوری روڈ تعمیر میں مبینہ کرپشن کی انکوائری مکمل ، ایفآئی اے اینٹی کرپشنخیبرپختونخوا نے لیگی رہنما امیر مقامکے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ذ رائع کے مطابق شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں ٹھیکیداروں،پراجیکٹ ڈائریکٹر،این ایچ ایاورانجینئرز کو نامزد کیا گیا ہے ،امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت دیگر 5ٹھیکیدار بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔ انکوائری میں این ایچ اے کے 11اعلیٰ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے انکوائری میں امیر مقام اینڈ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ایف آئی اے زرائع کے مطابق امیرمقام اینڈ کمپنی سے 626ملین روپے کی ریکوری کی بھی تجویز ہے ۔ ۔پراجیکٹ امیر مقاماینڈ کمپنی کو 850 ملین میں ایک سال میں مکمل کرنا تھا ،پراجیکٹ 10 سال بعد بھی نا مکمل،تخمینہ 2800 ملین سے تجاوز کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں