04:54 pm
شہباز شریف کی مبینہ چوتھی بیوی نے بھی منہ کھول دیا

شہباز شریف کی مبینہ چوتھی بیوی نے بھی منہ کھول دیا

04:54 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار چودھری غلام حسین نےانکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سیکرٹریٹ کی ایک سابق خاتون افسر کلثوم حئی سےخفیہ شادی کی تھی جوکہ اب ختم ہو چکی ہے۔ جس پرسیدہ کلثوم حئی نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کااعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چودھری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے
کہ شہازشریف نے ایک سابق پولیس افسر کی بیوی اور سیکرٹریٹ کی سابق خاتون افسر سیدہ کلثوم حئی سے خفیہ شادی کیے رکھی۔ سیدہ کلثوم حئی کا تعلق ایک اچھے خاندان سے تھا۔ اور شہباز شریف نے خفیہ طور پران سے شادی کی۔ میرے پاس ایک ایسا بھی شخص بطور ثبوت موجود ہے جس نے دونوں کے نکاح میں شرکت کی اور بطو ر گواہ نکاح نامے پر دستخط کیے۔میں ان دنوں بار ہا سیدہ کلثوم حئی سے پوچھتا رہا لیکن وہ تردید کرتی رہیں ۔لیکن اب چونکہ یہ شادی ختم ہو چکی ہے تو اب جب بھی میں پوچھتا ہوں کہ آپ نے کیوں میڈیا اور عوام کو سچ نہیں بتایاکہ آپ نے شہبازشریف سے خفیہ شادی کر رکھی تھی۔ اس پر شرمندہ ہونے کی بجائے وہ تلملا اٹھیں اور کہنے لگیں۔آپ اس وقت یہ خبر اس لیے بریک کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ شہباز شریف پاکستان واپس نہ آئے۔ان کے ذہن میں عوام اور میڈیا کی جانب سے آنے والی تنقید کے وسوسے پیدا ہوں اور وہ لندن میں ہی رہ جائیں۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ شادی کرنا کوئی بری بات نہیں مگر چھپانا بھی درست نہیں۔ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے تو اس خوشی کی خبر میں عوام کو بھی شامل کرتے ہوئے سب کے سامنے اپنی شادی کو تسلیم کر لینا چاہئے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے شہبازشریف کی 2بیویاں ہیں ۔ تاہم سید ہ کلثو م نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پروگرام کے دورا ن جھوٹ بولا گیا ہے اوروہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔