10:50 am
بیوی روٹھ کر میکے آ گئی تھی جس پر شوہر طیش میں آ گیا 

بیوی روٹھ کر میکے آ گئی تھی جس پر شوہر طیش میں آ گیا 

10:50 am


اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملتان میں جھگڑے پر بہنوئی نے دو سالوں کو قتل کر دیا جبکہ چھریوں کے وار کر کے دو افراد کو زخمی بھی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔رحمان پورہ کے علاقے میں غلام نبی کی بیوی روٹھ کر میکے آ گئی تھی
جس پر شوہر طیش میں آ گیا اور سسرال پہنچ کر فائرنگ اور چھریوں کے وار کر کے دو سالوں ارشد اور جاوید کو قتل کر دیا جبکہ قریبی رشتے داروں بابر اور عامر کو زخمی کر دیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی بر آمد کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیئے تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ لاشوں کو نشتر ہسپتال کے سرد خانے جبکہ زخمیوں کو ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا ہے جہاں دونوں زخمیوں کی حالت خطرے میں ہے۔