12:57 pm
محکمہ حسابات کی ہڑتال کے دوران ڈی جی آڈٹ نے مثبت کردار ادا کیا ،  غیور الحسن،فاروق رانا

محکمہ حسابات کی ہڑتال کے دوران ڈی جی آڈٹ نے مثبت کردار ادا کیا ، غیور الحسن،فاروق رانا

12:57 pm

محکمہ حسابات کی ہڑتال کے دوران ڈی جی آڈٹ نے مثبت کردار ادا کیا ، غیور الحسن،فاروق رانا مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)آڈٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن آزادجموں وکشمیر کے صدر راجہ غیور الحسن نائب صدر محمد فاروق رانا ،جنرل سیکرٹری سردار محمد مبشر ،سینئر نائب صدر سید ریاض حسین جعفری سرپرست راجہ منیر خان ،سرپرست اعلیٰ میر محمد رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ حسابات کی ہڑتال کے دوران آڈٹ واکائونٹس محکمہ جات میں محمد حسن رانا ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر نے مثبت کردار اد اکیا ان کی مثبت مدبرانہ سوچ کی وجہ سے ملازمین کے ترقیابی اور ٹائم سکیل کے معاملات کی منظوری کیلئے کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد حسن رانا بطور ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ قابل اور ماہر آفیسر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رانا حسن کی کاوشوں کی وجہ سے ملازمین اے جی و آڈٹ کے معاملات انجام کو پہنچے ہم تمام ملازمین ان کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ملازمین آڈٹ و اکونٹس کی فلاح و بہبود کیلئے ان کے ہمراہ شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کرتے ہیں اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ غیور الحسن